زیر بریاں

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ایک کھانا جو مختلف اجزا مثلاً پنیر، مچھلی یا گوشت سے تیار کیا جاتا ہے۔  تجھ کو خواہش ہے کہ ہو زردہ پلاؤ زیر بریاں چاہیے اور تر چلاؤ      ( ١٨٩٩ء، مثنوی نان و نمک، ١١ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسما 'زیر' اور 'بریاں' پر مشتمل مرکب 'زیر بریاں' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٤٦ء کو "قصۂ مہر افروز و دلبر" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر